تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 جون 2012
وقت اشاعت: 15:50

رحیم یار خان:ماں سے ملنے کی خواہش،بچی کا سر مونڈ دیا

اے آر وائی - رحیم یارخان میں ماں سےملنےکی خواہش پردادااوربھائیوں نےگھر میں قید پندرہ سالہ صوبیہ کےسرکےبال کاٹ دئیے،جس پر اس کی والدہ صدمے سےچل بسی۔



قذافی کالونی کی رہائشی صوبیہ نےبتایا کہ کمسنی میں والد کا انتقال ہوگیاتھا،جس کےبعدداداعلی حسن اس کے چار بھائیوں کوماں سےلےکرآگئے،ایک ماہ پہلےبھائی کی شادی پرماں اوراسے پنوں عاقل لایاگیا۔ جہاں شادی کےبعد اسے قید کرلیا گیا۔



اس نےجانےکی ضد کی تو دادا اور بھائیوں نےمل کرسرکےبال کاٹ دئیے،اسی صدمے سے ماں چل بسی ،تو اسےماں کےجنازے پرجانے کیلئے چھوڑ دیا گیا،جس کے بعدوہ ماموں کے پاس رک گئی،صوبیہ کاکہنا تھا کہ اس کی واپسی کیلئے دادا اور بھائیوں نےماموں کوگرفتار کروادیا ہے اور اس کی واپسی کیلئےدباؤڈال رہےہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.