5 جون 2012
وقت اشاعت: 16:18
ملتان:خودکشی کرنیوالے کےلواحقین کوایک کروڑ بارہ لاکھ کا آسرا
اے آر وائی - ملتان میں فلائی اوور سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والے محنت کش امجد کو زندگی میں سرکاری ضابطے کی کارروائیوں نے تنگ کئے رکھا لیکن موت کے بعد لواحقین کو ضلعی انتظامیہ نے ایک کروڑ بارہ لاکھ روپے دینے کا آسرا دے دیا۔
ملتان میں فلائی اوور کی تعمیر میں محنت کش امجد کا مکان آ گیا جس کے لیئے محکمہ ہائی ویز نے ادائیگی کی یقین دہانی کرائی لیکن کاغذات کے حصول کے لیئے اس سے مانگے گئے پندرہ لاکھ روپے رشوت جو وہ نہیں دے سکتا تھا۔ دفتروں کے چکر لگاتے لگاتے تھک گیا تو اسی فلائی اوور پر جا کر کود گیا اور خود کشی کر لی اپنے پیچے اپنی بیوہ ماں کو روتا چھوڑ گیا افسوس تو یہ ہے کہ آج بھی کوئی گرفتار نہیں ہوا نہ کوئی یقین ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے اعلان کردہ ایک کروڑ بارہ لاکھ کی ادائیگی ہو جائے گی۔