5 جون 2012
وقت اشاعت: 17:13
پشاور میں آندھی اور طوفان سے ایک شخص جاں بحق،8 زخمی
اے آر وائی - پشاور میں آندھی اور طوفان کے سبب ایک شخص جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ شہر اور گرد و نواح میں دوپہر کے وقت تیز آندھی اور طوفان کے باعث مختلف واقعات پیش آئے جس میں درخت اکھڑ گئے جبکہ بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
زخمی ہونے والے افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال میں علاج فراہم کیا جارہا ہے، تیز آندھی کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں تاحال بجلی بحال نہ ہوسکی آندھی کی وجہ سے گرمی کی شدت قدرے کم ہوگئی۔