5 جون 2012
وقت اشاعت: 20:8
شازین بگٹی سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور گاڑیاں سات جون کوطلب
اے آر وائی - کوئٹہ میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شازین بگٹی سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور گاڑیاں سات جون کو طلب کرلی ہیں۔ نوابزادہ شازین بگٹی اپنے ساتھیوں سمیت ایڈیشنل سیشن جج محمد داؤد خان ناصر کی عدالت میں پیش ہوئے ۔
عدالت نے اسلحہ برآمدگی کیس میں تمام سرکاری گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کرلئے عدالت نے حکم دیا کہ شازین بگٹی سے برآمد کیا جانے والا تمام اسلحہ اور گاڑیاں سات جون کو عدالت میں پیش کی جائیں کیس کی سماعت جمعرات تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔