5 جون 2012
وقت اشاعت: 22:0
پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ق کا احتجاج
اے آر وائی - پنجاب کے وزیر خزانہ کی دوہری شہریت اور مذہب کی مبینہ تبدیلی پر پنجاب اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن کے درمیان بحث سے ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔ اسپیکر ایوان چلانے میں ناکام رہے۔
اسپیکر رانا محمد اقبال خان کی زیر صدارت اجلاس جاری تھاکہ مسلم لیگ ق کی ثمینہ خاور حیات نے وزیر خزانہ کی دوہری شہریت سے متعلق اپنی تحریک استحقاق مسترد کئے جانے پر احتجاج کیا ۔ پیپلز پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت بسرا بھی احتجاج میں شامل ہوگئے اور اعلان کیا کہ وہ دھوکہ دہی کے مرتکب فرد کو ایوان کا رکن تسلیم نہیں کرتے۔ تاہم اقلیتی اراکین کہتے ہیں کہ رانا آصف پیدائشی مسیحی ہیں اور ان کے تبدیلی مذہب کے بارے میں ابہام زندگی کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بدھ کی صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔