تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 جون 2012
وقت اشاعت: 9:37

کراچی:فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 3افراد ہلاک

اے آر وائی - فائرنگ کے و اقعات میں پولیس اہلکار سمیت تین افرادلقمہ اجل بنے جبکہ ایک خاتون کا دھڑ بھی برآمد ہوا۔



پرانی سبزی منڈی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی آئی ڈی کا پولیس اہلکار علی حسن جاں بحق ہوا ،جسکی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں ادا کر دی گئی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث بعض ملزمان گرفتار ہوئے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ستمبر میں بلدیاتی انتخابات ہوئے تو سیکورٹی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔



فائرنگ کا ایک اور واقعہ گارڈن میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ ماڑی پور روڈ پر ایک شخص گولیوں کا نشانہ بناجبکہ سرجانی ٹاوٴن سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ کھارادر میں نامعلوم افرادنے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.