تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 جون 2012
وقت اشاعت: 9:55

دھوبی گھاٹ میں دو مسلح گروپ میں تصادم،علاقے میں کشیدگی

اے آر وائی - گارڈن دھوبی گھاٹ میں دو گرپوں میں مسلح تصادم کے بعد کشیدگی،رکشہ اور متعدد پتھاروں کو آگ لگادی گئی، اولڈ سٹی ایریا میں دستی بم سے حملہ کیا گیا جو پھٹ نہ سکا،پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری طلب کرلی گئی۔



پولیس کے مطابق گارڈن کے علاقے دھوبی گھاٹ میں دو گرپوں کے درمیان تصادم کے بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہواجس کے بعد مشتعل افراد نے ایک رکشہ اور متعدد پتھاروں کو آگ لگادی،رات گئے علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی جس پر پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری کو علاقے میں تعینات کردیا گیا ہے ۔ واقع کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج بھی کیا ۔



دوسری جانب اولڈ سٹی ایریا میں گھانچی پاڑہ کے قریب دستی بم سے حملہ کیا گیا جو پھٹ نہ سکا۔جس وقت دستی بم سے حملہ کیا گیا اس وقت علاقے کی دوکانیں بند تھیں

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.