تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 جون 2012
وقت اشاعت: 12:32

فیصل آباد:چھہ روز قبل تیزاب گردی کا شکار عظمیٰ دم توڑ گئی

اے آر وائی - فیصل آباد میں چھ روز قبل تیزاب گردی کا شکار ہونے والی بیوٹی پارلر کی مالکہ عظمیٰ الائیڈ ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔ ملزم اعجاز سے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تفتیش کر رہی ہے ۔



اکتیس مئی کو اسلام نگر گلی نمبر تین کے رہائشی پاور لوم یونٹ کے مالک معراج دین کی اہلیہ عظمیٰ اپنی دو کمسن بیٹیوں کے ساتھ سمن آباد میں رکشہ میں جا رہی تھی کہ موٹر سائیکل سوار اعجاز نے ان پر مبینہ طور تیزاب پھینک دیا جس سے عظمیٰ کا 75 فیصد جسم جھلس گیا تھا جبکہ خود ملزم اورعظمیٰ کی بیٹیاں بھی تیزاب گرنے سے معمولی جھلس گئی تھیں ۔ آج علی الصبح زخمی عظمیٰ الائیڈ ہسپتال کے نشتر وارڈ میں زخموں کی تاب نہ لا کرچل بسی ۔



ایس ایچ او تھانہ سمن آباد کا کہنا ہے کہ ملزم اعجاز کو تین جون کو رسالے والا سے گرفتار کر لیا گیا تھا ۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونے کے باعث ملزم سے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.