تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 جون 2012
وقت اشاعت: 17:44

پنجاب اسمبلی میں ڈاکٹروں کے رویئے کے خلاف احتجاج

اے آر وائی - پنجاب اسمبلی کے اراکین ڈاکٹروں کے رویے اور طبی سہولیات کی عدم دسیتابی پر برس پڑے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی ایم پی اے طیبہ ظمیر نے اپنے اکلوتے بیٹے کی موت کا ذمہ دار گنگارام کی انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُن کے بیٹے کے علاج پر توجہ نہیں دی گئی ۔ اسے زہر دیکر مارا گیا ہے یا گلا گھونٹ کر،انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقع کی تحقیقات کروائی جائے۔ اس پر معاملہ سپیکر نے ایوان کی خصوصی کمیٹی کے سپرد کردیا ۔



وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے طیبہ ظمیر کی شکایت پر سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی ،مسلم لیگ ن کے دوسرے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عبدالوحید کی شکایت پر اسپیکر نے جمعرات کی صبح نو بجے سروسز ہسپتال لاہور کے ایم ایس کواپنے چیمبر میں طلب کر لیا ۔ وقفہ سوالات میں محکمہ ہاوسنگ و شہری ترقی سے متعلق تحریری سوالات کے جوابات دیئے گئے ۔ کورم کم ہونے کی وجہ سے حکومت نے ایجنڈے پر موجود مسودات قانو ن ایوان میں پیش نہ کئے ۔جس پر سپیکر نے اجلاس جمعرات کے صبح دس بجے تک ملتوی کردیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.