6 جون 2012
وقت اشاعت: 23:6
کراچی:رسالہ تھانے پر دستی بم سے حملہ،چار افراد زخمی
اے آر وائی - کراچی کے علاقے رسالہ تھانے پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔
پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔ دستی بم سے حملے کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا دکانیں اور کاروباری مراکذ بند ہوگئے۔