7 جون 2012
وقت اشاعت: 16:31
کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں سات افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں رات سے اب تک فائرنگ کے مختلف واقعات میں سات افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سوک سینٹر لیاری ایکسپریس وے پر دو دستی بم برآمد ہوئے ۔
منگھوپیر کنواری کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ساٹھ سالہ امام بادشاہ جاں بحق ہوا، لیاقت آباد دس نمبر پر نامعلوم افراد نے پچاس سالہ شعیب پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں اس نے موقع پر دم توڑدیا ، بولٹن مارکیٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چالیس سالہ عبدالمجید کو قتل کردیا، جبکہ فائرنگ کے دوران گولیوں کی زدمیں آکر کھارادر تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل محمد اسلم بھی زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق سوک سینٹر لیاری ایکسپریس وے سے دو دستی بم برآمد ہوئے اطلاع ملنے پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بموں کو ناکارہ بنادیا مطابق ناگن چورنگی انڈہ موڑ کے قریب دوڈاکو دوکان میں لوٹ مارکر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکو کا دوسراساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
رات گئے لیاقت آباد تین ہٹی کے قریب نامعلوم افراد نے محمد حنیف نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، اورنگی ٹاون میں پاکستان بازارتھانے کی حدود میں فائرنگ سے ابولبشر جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوا۔ دونوں کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ آرام باغ فرنیچر مارکیٹ کے قریب ایک شخص کو گولیاں مار کرقتل کردیا گیا، لیاری کے علاقے بغدادی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔