تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 جون 2012
وقت اشاعت: 10:41

شجاع آباد: پسند کی شادی کرنے پر بہن اور بہنوئی قتل

اے آر وائی - شجاع آباد میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو لڑکی کے بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ملزم نے خود ہی گرفتاری دے دی۔



سترہ سالہ نازیہ نے مبشر سے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور گھر والوں کے خوف سے روپوش ہوگئے تھے۔ نازیہ شوہر کے ہمراہ بہن شازیہ سے ملنے گھر آئی تو ان کے بھائی تہذیب نے فائرنگ کر کے بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔



اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سٹی موقع پر پہنچ گئی۔ ملزم نے از خود گرفتاری دے دی۔ ابتدائی کارروائی کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزم کا کہناتھا کہ مبشر اسکا دوست تھا اور بہن سے شادی کا اسے بہت رنج تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.