تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 جون 2012
وقت اشاعت: 12:3

گوجرانوالہ: یتیم بہنوں پر سرعام تشدد، وزیراعلیٰ کا نوٹس

اے آر وائی - گوجرانوالہ میں دو یتیم لڑکیوں کو سر بازار بہیمانہ تشدد کانشانہ بنانے والے اصل ملزمان گرفتار نہ کئے جاسکے۔ اے آروائی نیوز کی خبر پرداد رسی کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب لڑکیوں کے گھر پہنچ گئے۔



بلوچ محلہ گوجرانوالہ میں پیش آنے والے واقعے نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا۔ مبینہ طور پر سبحان،ساجد، زاہد اور دیگر ملزمان نے پہلے تو یتیم بہنوں ربیکا اور اقصیٰ کو کیا تنگ اور پھر جب اس کی شکایت پہنچائی گئی پولیس کو تو ملزمان نے طیش میں آکر وہ کیا جس کا کسی انسانی معاشرے میں تصور نہیں۔



ملزمان نے حواء کی بیٹیوں کو گھر سے نکال کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سر بازار رسوا کیا اور فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پر مقدمہ درج ہوا اور تین ملزم دھر لئے گئے لیکن اصل ملزم اب تک قانون کی گرفت سے دور ہیں۔



اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیراعلی شہباز شریف آئی جی پنجاب کے ساتھ پہنچے باپ کی شفقت سے محروم لڑکیوں کے گھر۔ اْنہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.