8 جون 2012
وقت اشاعت: 13:16
کراچی میں فائرنگ مزید دو افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں رات سے اب تک فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں دو افراد ہلاک اورچھ زخمی ہوگئے۔ پولیس نے رینجرز اہلکارکے قتل اوربھتہ خوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کورنگی سے ایک شخص کی بور ی بندلاش ملی جسے اغواء کے بعد تشددکرکے قتل کیاگیا۔
بلدیہ ٹاوٴن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ مقتول کاتعلق سیاسی جماعت سے تھا۔ بڑا بورڈ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوارگھاس کی دکان پردستی بم سے حملہ کرکے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
ایس آئی یونے ماڑی پور روڈ پرکاررروائی کرکے رینجرز اہلکارکے قتل، بھتہ خوری سمیت جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث دوملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔