تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 جون 2012
وقت اشاعت: 14:57

ٹیچر تشدد کیس کی سماعت چودہ جون تک ملتوی

اے آر وائی - انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ٹیچر تشدد کیس کی سماعت چودہ جون تک ملتوی کرکے آئندہ سماعت پر تمام پرائیویٹ گواہان کوطلب کرلیا۔



آج سماعت کے دوران مقدمے کے مرکزی ملزم پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ کو چھ ساتھی ملزمان سمیت ڈسٹرکٹ جیل سے انتہائی سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا ۔دوران سماعت مرکزی ملزم اسلم مڈھیانہ کی طرف سے سرکاری طور پر مقرروکلا پرعدم اعتماد کرتے ہوئے یہ درخواست پیش کی گئی کہ ہم مقدمہ کی پیروی کے لیے پرائیویٹ وکیل مقرر کرنا چاہتے ہیں جس پر فاضل عدالت نے آئندہ سماعت چودہ جون تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے تمام پرائیویٹ گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا جو اپنے بیانات آئندہ سماعت پر قلم بند کروائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.