تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 جون 2012
وقت اشاعت: 17:6

پبلک مقامات سمیت دیگرجگہوں پر کڑی نگرانی کی جائے،آئی جی سندھ

اے آر وائی - آئی جی سندھ مشتاق شاہ نے چارسدہ بم دھماکے کے بعد پولیس کو سیکیورٹی کے تمام انتظامات غیر معمولی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سرکاری دفاتر، ایم تنصیبات اور پبلک مقامات سمیت دیگر جگہوں پر کڑی نگرانی کرکے مشکوک سرگرمیوں پر نگاہ رکھی جائے ۔



سندھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ نے پشاور میں سرکاری ملازمین کے بس میں دھماکے بعد پولیس کو ہدایت دی ہے کہ دفتری اوقات میں مسلسل پولیس گشت اور اسینپ چیکنگ کی جائے، اور انٹیلی جنس نیٹ ورک کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کو یقینی بنایا جائے۔ آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی سے نسداد بھتہ سیل کی کارکردگی اور تاجروں کی شکایات و تحفظات اور اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی ہے جبکہ پولیس افسران کو ہدایت دی ہے کہ تاجروں کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی اقدامات کو مزید ٹھوس اور موثر بنایا جائے اور اس سلسلے میں تاجربرادری کی نمائندہ تنظیموں سے زونل سطح پر فوری اجلاس کیے جائیں اور ان کے تحفظات کو ختم کیا جائے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.