تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 جون 2012
وقت اشاعت: 18:36

حکمرانوں کو آنے والے الیکشن میں شکست دینگے،ارباب رحیم

اے آر وائی - سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب رحیم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، عوام دوست جمہوری قوتوں سے مل کر نام نہاد حکمرانوں کو آنے والے الیکشن میں شکست دینگے ۔



کوٹری پریس کلب میں ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے دن پورے ہوگئے، سندھ کے عوام آزمائے ہوئے کو کبھی نہیں آزمائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا رویہ عوام نے دیکھا ہے کہ صوبائی وزیر سسئی پلیجو کو اسمبلی میں موقف پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔



ارباب رحیم کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو سے لیکر سندھ میں ہونے والی شہادتوں کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ہم خیال کے رہنما اور ایم پی اے چیتن مل،ذوالفقار ملاح میڈم خالدہ اور دیگر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ جبکہ مقامی رہنماؤں مقبول احمد مغل نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر کارکنان کے ہمراہ مسلم لیگ ہم خیال میں شمولیت کا اعلان کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.