8 جون 2012
وقت اشاعت: 21:39
حیدرآباد:سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے تنگ خاتون کی خود کشی
اے آر وائی - حیدرآباد میں خاتون نے مبینہ طور پر سسرال والوں کے مظالم سے تنگ آکر خود کشی کرلی۔ حیدرآباد کے علاقے گل شاہ بخاری میں تیس سالہ صائمہ نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر گلے میں پھندا لگاکر خود کشی کرلی۔
سول اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد میت ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔ صائمہ کے بھائی نے شبعہ ظاہر کیا ہے کہ اس کی بہن نے سسرال والوں کے مظالم سے تنگ آکر یہ اقدام اٹھایا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔