8 جون 2012
وقت اشاعت: 21:48
ملتان۔ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش،شور کرنے پر ملزم فرار
اے آر وائی - ملتان آٹھ سالہ بچی سے اوباش شخص کی زیادتی کی کوشش بچی کے شور مچانے پر ملزم فرار ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ملتان کی نواحی بستی شور کورٹ میں محنت کش حاجی محمد کی آٹھ سالہ بیٹی کو عنصر نامی شخص نے زبردستی قریبی باغ میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کے شور مچانے پر ملزم فرار ہو گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آ ٓنے کے بعد ہی مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جبکہ بچی کے اہل خانہ کو ملزم کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔