تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 جون 2012
وقت اشاعت: 21:57

وزیراعلی پنجاب کی توجہ عوامی مسائل پر ہونی چاہئیے،امتیازصفدر

اے آر وائی - پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا ہے کہ سروسز اسپتال میں معصوم بچوں کی جانیں ضائع ہونے کا واقعہ وزیراعلی پنجاب کی گردن پر ہے۔ سروسز اسپتال میں آگ کے نتیجے میں متاثر ہونے والے بچوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سانحہ پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے اور تا حال کئی بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔



انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مینار پاکستان میں ٹینٹ لگائے بیٹھے ہیں ان کی توجہ عوامی مسائل کی طرف ہونی چاہئیے، کبھی وہ تندوروں کی طرف آجاتے ہیں تو کبھی لیپ ٹاپس تقسیم کرتے ہیں مگر حقیقت میں پنجاب حکومت محکمہ صحت اور تعلیم میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.