9 جون 2012
وقت اشاعت: 10:48
مظفرآباد:وین دریائے نیلم میں جاگری، 5مسافرجاں بحق، 6لاپتہ
اے آر وائی - مظفرآباد کے نواحی علاقے تھانہ کہوڑی کی حدودمیں ہیرکوٹھلی کے مقام پر ٹرک کی ٹکر سے وین دریا میں گر گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق وین میں تین خواتین سمیت سولہ افراد سوار تھے۔ امدادی ٹیموں نے پانچ لاشوں کو دریائے نیلم سے نکال لیا ہے جبکہ چھ افراد کی تلاش جاری ہے۔ امدادی ٹیموں کو اندھیرے کے باعث دشواری کا سامنا ہے۔