9 جون 2012
وقت اشاعت: 10:57
آئندہ چوبیس گھنٹوں ملک بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم
اے آر وائی - آئندہ چوبیس گھنٹو ں کے دو را ن ملک کے زیادہ تر علا قو ں میں موسم خشک اور گر م رہے گا۔تا ہم آج شام اور رات کے وقت مالاکنڈ ، ہزارہ ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگوھا ، بنوں ڈویژن ، کشمیر گلگت میں چند ایک مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق گز شتہ چوبیس گھنٹو ں کے دو را ن اسلام آباد ، روولپنڈی ، سرگودھا ، بہاولپور ، مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر ، گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہوا ؤ ں اور گر ج چمک کے سا تھ با رش ہو ئی۔سب سے زیا دہ با رش اسلام آباد میں پندرہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔جبکہ ڈیرہ گازی خان دس ملی میٹر ، مالم جبہ آٹھ ، مظفر آباد سات ، کوہاٹ اور کاکول میں چار ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بہاولنگر تین ، کالام ، گلگت ، بالاکوٹ میں دو ملی میٹر ریکارڈکی گئی ۔
گز شتہ روز سب سے زیا دہ در جہ حرارت سکھر میں تنتا لیس ،تربت ، نوابشاہ ، روہڑی ، جیکب آباد ، لاڑکانہ ، دالبندین اور سبی میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔