9 جون 2012
وقت اشاعت: 12:47
خانیوال:پسند کی شادی،لڑکی والوں نےلڑکےکی ماں کےبال کاٹ دیئے
اے آر وائی - خانیوال میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے رشتہ داروں نے لڑکے کی ماں کے سر کے بال کاٹ دیے۔ برہنہ کرکے گھماتے رہے ۔متاثرہ خاتون کو ڈی پی او افس اور تھانے سے دھکے دے کر نکال دیا گیا۔
خانیوال کے قریب پیرووال کی عاصمہ بی بی نے طارق نامی لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی ۔جس پر لڑکی کے رشتہ داروں نے لڑکے کے گھر دھاوا بول دیا۔ اور اس کی والدہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔متاثرہ خاتون کا کہناتھاکہ ملزمان نے نیم برہنہ کرکے بستی میں گھمایا۔
بوڑھی خاتون کی بیٹی نے بتایاکہ ملزمان کو اللہ کےواسطے دیئے اس پر بھی انہیں ترس نہیں آیا۔ متاثرہ خاتون نے بتایاکہ وہ شکایت کرنے ڈی پی او آفس اور تھانےگئی تو اسے وہاں سے دھکے دے کرباہر نکال دیا گیا۔