تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 جون 2012
وقت اشاعت: 15:22

رحیم یار خان: ملزمان کو رہا کرنے پر پولیس آفسر کی دھنائی

اے آر وائی - رحیم یارخان میں قبروں کی بے حرمتی کرنے والے ملزمان کو رہا کرنے پر اہل علاقہ نے سب انسپکٹر کی دھنائی کردی۔



خان پور کے نواحی علاقہ ٹھل حسن خان کے مقامی قبرستان میں تین افراد قبروں کی بے حرمتی کر کے ہڈیاں نکال رہے تھے جن کو اہل علاقہ نے موقع پر پکڑ کر پولیس تھانہ رکنپور کے حوالے کر دیا تھا پولیس نے بھاری رشوت لے کر کیس کو کمزور کر دیا جس کے بعد ملزمان کی رہائی پر اہل علاقہ نے پولیس تھانہ رکن پور کے خلاف شدید احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔



مظاہرین کو روکنے او ر ان کو منتشر کرنے کے لیے پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو مشتعل مظاہرین نے ایس آئی میاں امتیاز کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا،اور مکوں اور لاتوں کی بارش کر دی پولیس اہلکاروں نے بھاگ کر جان بچائی مشتعل مظاہرین نے کہا کہ اگر ملزمان کو دوبارہ گرفتار کر کے کیفرکردار تک نہ پہنچایا گیا تو احتجاج قومی شاہر اہ کو بلاک کےکے کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.