9 جون 2012
وقت اشاعت: 20:14
بجٹ اجلاس سے قبل پنجاب اسمبلی کے باہر ارکان اسمبلی کا احتجاج
اے آر وائی - پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے جی بھر کر احتجاج کیا۔ ایک دوسر ے کے خلاف شدید جملے بازی کی گئی اور گروپ بنا کر کورس کی شکل میں نعرے لگائے ۔
پنجاب اسمبلی کا بجٹ ہو اور ارکان اسمبلی چپ کا روزہ رکھ لیں ایسا ہونہیں سکتا۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق پر مشتمل اپوزیشن نے بجٹ اجلا س سے قبل پنجاب اسمبلی کے باہر جی بھر کر احتجاج کیا اور فوٹو سیشن کے انداز میں بلند آواز میں نعرے بازی کی گئی ۔
اس موقع پر اپوزیشن ارکان بالخصوص خواتین نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف پر تیروں نیزوں اور برچھیوں سے لفظی حملے کیے اور بجٹ کو روایتی اور عوام دشمن کہا سات ثمینہ خاور حیات مسلم لیگ ن کے ارکان نے بھی جوابی احتجاج کیا اور کورس کی شکل میں نعرے بازی کی گئی لیکن توپوں کا رخ ایوان صدر کی جانب ہی رہا ۔ اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ارکان اسمبلی بن ٹھن کر پروٹوکول کے ساتھ پہنچتے رہے ۔