9 جون 2012
وقت اشاعت: 20:32
سکھر: بیروزگار نوجوان کی خود کشی کی کوشش
اے آر وائی - سکھرمیں بیروزگاری سے تنگ نوجوان نے خود کو گولی ماردی۔ نوجوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پرانا سکھر کے علاقے قریشی روڈ کے رہائشی چوبیس سالہ فرحان کھوسونے بیروزگاری سے دلبرداشتہ ہوکر خود پر پستول سے فائر کرکے اپنی جان لینے کی کوشش کی ۔
نوجوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایاگیا جہاں آپریشن کے بعد اس کی جان بچالی گئی ۔ متاثرہ نوجوان کے والد اقبال کھوسو دس سال قبل پولیس میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے شہید ہوگئے تھے جس کے بعد نوجوان سن کوٹہ کے تحت ملازمت کیلئے عرصہ دراز سے دردر کی ٹھوکریں کھا رہا تھا۔