9 جون 2012
وقت اشاعت: 21:26
چیچہ وطنی: نامعلوم نوجوان لڑکی پر تیزاب پھینک کر فرار
اے آر وائی - چیچہ وطنی نامعلوم موٹرسائیکل سوار نوجوان نے فرسٹ ائیر کی طالبہ پر تیزاب پھینک دیا۔ تفصیل کے مطابق عروہ اپنے والد عبدالستار کے ہمراہ اپنے گھر جارہی تھی کہ اچانک پیچھے سے آنے والا نامعلوم موٹرسائیکل سوارنوجوان اس کے چہرے پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔
جس سے دونوں باپ بیٹی معمولی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ابتدائی طبی امداد دے کر گھر جانے کی اجازت دے دی ،لڑکی کے والد نے بتایاکہ نامعلوم شخص موبائل فون پر چند روز سے تنگ کررہا تھا۔ جس کا نمبر پولیس کو دے دیا گیا ہے۔