10 جون 2012
وقت اشاعت: 21:9
کراچی :فائرنگ اور مختلف واقعات میں سات افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں خونریزی جاری ہے۔ مختلف علاقوں سے تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد کو ہلاک کردیا گیا۔ پی آئی بی میں گاڑی جلادی گئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کشیدگی ہے۔
ماڑی پور روڈ میں ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ لیاقت آباد دو نمبر لیاری ایکسپریس وے سے دو افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں۔ جنھیں اغواء کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ رات گئے پی آئی بی کالونی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر سیاسی جماعت کے کارکن سہیل خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، پی آئی بی کالونی اور اطراف میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ آج صبح جیپ کو آگ لگا دی گئی۔ گولی مار میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔
پیپر مارکیٹ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص سول اسپتال میں دم توڑ گیا۔ مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ اور نگی ٹاؤن مومن آباد میں پولیس کا سرچ آپریشن کرکے بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث انتیس فراد کو گوفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔