11 جون 2012
وقت اشاعت: 10:32
کراچی میں فائرنگ کے واقعات ، مزید ایک ہلاک، 5 زخمی
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔پرانی سبزی منڈی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا حساس ادارے کا اہلکار نجی اسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق سعیدآبادتھانے کی حدودمواچھ گوٹھ سجن کالونی میں نامعلوم افرادنے گھرمیں گھس کرفائرنگ کرکے شاہ میر،احمدعلی اور قائم ولدکنل کوزخمی کردیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پرواقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ معلوم ہوتاہے۔ زخمیوں کوفوری طور پرسول اسپتال منتقل کیاگیاجہاں زخموں کی تاب نالاتے ہوئے شاہ میرزندگی کی بازی ہارگیا۔
ادھر پرانی سبزی منڈی میں گھرمیں گھس کروقار نامی شخص کوفائرنگ کرکے زخمی کردیاجسے شدید زخمی حالت میں نجی اسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔مقتول حساس ادارے کااہلکار بتایاجاتاہے جوچھٹیوں گزارنے ملتان سے کراچی آیاتھا۔
ادھرلانڈھی مانسہرہ کالونی میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے رضوان نامی شخص کوزخمی کردیا۔ناتھاخان پل کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاہمت پر فائرنگ سے عامرزخمی ہوگیا۔حب چوکی کے قریب فائرنگ سے بیس سالہ مراد زخمی ہوگیا۔
گلبرگ تھانے کی حدو دطاہرولاکے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران مقابلے کے بعدپولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث عزیز،نویدعرف چھوٹااور وجاہت علی کوگرفتار کرکے اسلحہ ، لوٹے گئے موبائل اورچھینی گئی موٹر سائیکل برآمدکرلی۔
پولیس کے مطابق عزیزگروہ کاسرغنہ بتایاجاتاہے ملزمان مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی واداتوں میں پولیس کومطلوب تھے۔