11 جون 2012
وقت اشاعت: 18:13
کراچی: عزیر بلوچ، بابا لاڈلا کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
اے آر وائی - کراچی کی مقامی عدالت نے کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے ارکان عزیر جان بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلا کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردئیے ۔
کراچی کی مقامی عدالت نے عزیر بلوچ اور بابا لاڈلا کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اس مہینے کی بائیس تاریخ تک ملزمان گرفتار کیے جائیں۔ سی آئی ڈی پولیس کے مطابق شیر شاہ کے علاقے میں سیف الشمس الدین اور عبدالغفار بگٹی کو بھاری اسلحے کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔
اسلحہ لیاری گینگ وار کے ارکان کیلئے لے جایا جا رہا تھا جس پر عدالت نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عزیر بلوچ اور بابا لاڈلا کو پولیس گرفتار نہیں کرسکی۔ جس پر عدالت کو وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کرنے پڑے۔