11 جون 2012
وقت اشاعت: 19:26
کراچی: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ پیرآباد پولیس نے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پرانی سبزی منڈی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے وقار نامی شخص زخمی ہوگیا جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔
مقتول حساس ادارے کا اہلکار بتایا جاتا ہے جوچھٹیاں گزارنے ملتان سے کراچی آیا تھا۔ مواچھ گوٹھ، مانسہرہ کالونی اورحب چوکی میں فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے منگھو پیر روڈ سے ایک ٹارگٹ کلر نور حسین کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا پولیس کے مطابق ملزم نے دو افرادکے قتل کا انکشاف کیا ہے۔