تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 جون 2012
وقت اشاعت: 10:50

جھنگ: آٹھ سالہ بچی سےزیادتی،وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

اے آر وائی - جھنگ میں آٹھ سال کی بچی سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو کی تقسیم سے متعلق اے آر وائی کی خبر پر وزیراعظم نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کردیا۔



جھنگ کے نواحی علاقہ چنڈ بھروانہ میں تیسری جماعت کی طالبہ مہوش کو چار افراد نے اسکول سے گھر واپسی پر اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیراعظم نے واقعے کا نوٹس لیا اور آئی جی کو فوری رپورٹ کرنے کا حکم دیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب متاثرہ بچی کی داد رسی کیلئے اس کے گاؤں پہنچ گئے۔ انہوں نے بچی کیلئے پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ۔ ساتھ ہی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کردیا۔



وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا ملزمان کے خلاف مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلایا جائے گا ۔ تحقیقات فرانزک طریقے سے ہوگی۔ متاثرہ بچی کے دادا کو گردوں کے علاج اور طبی سہولت کیلئے ضلعی حکومت نے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.