تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 جون 2012
وقت اشاعت: 11:37

کراچی:مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں رسالہ تھانے پر دستی بم حملے میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دم توڑ گیا۔ پرتشدد واقعات میں مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری اور ڈکیتی کی واردتوں میں ملوث چھ ملزم گرفتار کرلیے۔



علی الصبح کھارا در جماعت خانے کے قریب سے بوری بند لاش ملی۔ پولیس کے مطابق مقتول کو اغوا کے بعد قتل کیاگیا۔ کورنگی دو نمبر کے قریب فائر نگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ لیاقت آباد میں ایک زخمی ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق پانچ روز قبل رسالہ تھانے پر کیے گئے دستی بم حملے میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار برکت علی بحی سول اسپتال میں چل بسا۔



گلشن اقبال میں ٹائم اسکوئر کے قریب بھتہ لینے والے شخص کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ،ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دس ہزار روپے بھی ملے ہیں،اس کے علاوہ مبینہ ٹاون،اجمیر نگری اور احسن آباد،گل گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور بھتہ خوری میں ملوث چھ ملزم گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.