تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 جون 2012
وقت اشاعت: 16:39

کراچی:ایم کیوایم کےسابق ایم پی اےکا بھائی قتل،دوسرا زخمی

اے آر وائی - کراچی کےعلاقےشیرشاہ میں فائرنگ سےایم کیو ایم کےسابق ایم پی اے شاکرعلی کے ایک بھائی قتل اوردوسرا زخمی ہوگیا۔ واقعےکےبعد تاجروں نےاحتجاجاً شیرشاہ کباڑی مارکیٹ بند کردی۔



واقعے کے بعد مقتول کی لاش اور اس کے زخمی بھائی کوعباسی اسپتال پہنچادیا گیا،اس موقع پرمتحدہ کےکارکنان اور ذمہ داران کی بڑی تعداداسپتال میں پہنچ گئی ۔ ایم کیو ایم رہنما واسع جلیل نےواقعےکی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس شہر میں امن قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔



ڈی آئی جی ویسٹ نعیم بروکا نے بتایا کہ انہوں نے جہان آباد پولیس چوکی کے انچارج سمیت تمام اہلکاروں کو معطل کردیا اور واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.