13 جون 2012
وقت اشاعت: 14:20
مظفر گڑھ: ویگن الٹنے سے 2خواتین سمیت 4افراد جاں بحق
اے آر وائی - مظفر گڑھ بچے کو بچاتی تیز رفتار مسافر ویگن الٹنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
مظفرگڑھ تحصیل علی پور سے ملتان آنے والی مسافر ویگن چوک پرمٹ کے قریب سڑک عبور کرتے بچے کو بچاتی ہوتی الٹ گئی جس سے راہگیر خاتون موقع پر ہلاک ہو گیئ جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے دوران ایک مسافر خاتون سمیت 2 افراد بھی جاں بحق ہو گئے.
واقع کی اطلاع پر تھانہ صدر علی پور پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی جبکہ 6 زخمیوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں ملتان نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔