تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 جون 2012
وقت اشاعت: 18:17

ینگ ڈاکٹروں کا پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان

اے آر وائی - ینگ ڈاکٹروں نے اٹھارہ جون سے پنجاب بھر کے ہسپتالوں کے آوٹ ڈور میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔ سروسز ہسپتال لاہور میں سروس سٹرکچر کے حوالے سے منعقد ہونے والے کنونشن میں ینگ ڈاکٹروں نے اٹھارہ جون سے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔



پنجاب بھر کے ہسپتالوں کے آوٹ ڈور اٹھارہ جون سے بند رہیں گے۔ ینگ ڈاکٹروں نے دھواں دھارکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر ان کا سروس سٹرکچر وضع نہ کیا گیا تو وہ اٹہارہ جون سے ہڑتال کریں گے جو شدت اختیار کرتی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.