تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 جون 2012
وقت اشاعت: 19:21

سندھی قوم کے وسائل پر قبضہ کیا جارہا ہے، صفدر سرکی

اے آر وائی - جئے سندھ تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر صفدر سرکی نے کہا ہے کہ سندھ کی قوم پرستیں جماعتیں ذوالفقار آباد منصوبے کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل تیار کررہی ہیں۔ اس ضمن میں سترہ جون کو جئے سندھ کے مختلف دھڑوں کا اجلاس بلایا گیا ہے ۔



کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صفدر سرکی نے کہا ہے کہ تھر کول منصوبے کا مکمل اختیار سندھ حکومت کے حوالے کیا جائے۔ صوبے میں ایک منظم سازش کے تحت سندھی قوم کے وسائل پر قبضہ کیا جارہا ہے جس میں پیپلزپارٹی کی حکومت برابر کی شریک ہے لہذا قوم پرست ذوالفقارآباد منصوبے کے خلاف سندھ بھر میں احتجاج کریں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.