13 جون 2012
وقت اشاعت: 20:35
شرجیل میمن نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
اے آر وائی - پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔ گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے شرجیل میمن سے حلف لیا۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی اور مختلف محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی ۔
شرجیل میمن کو محکمہ اطلاعات کا قلم دان دیا گیا ہے جو کہ شازیہ مری کے پاس اضافی تھا۔ شازیہ مری اب صوبائی وزیر بجلی و توانائی کے طور پر کام کرینگی ۔ شرجیل میمن کے کابینہ میں شمولیت کے بعد سندھ میں صوبائی وزراء کی تعداد اننچاس ہوگئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیروں کی تعداد پانچ ، معاون خصوصی کی تعداد انیس اور تین کوآرڈینیٹر سندھ حکومت میں کام کررہے ہیں۔