تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 جون 2012
وقت اشاعت: 22:22

کھلے سمندرمیں پھنسے 21 ماہیگیروں کو بچالیا گیا

اے آر وائی - پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کامیاب ریسکیوآپریشن کے بعد 15 دن سے کھلے سمندرمیں پھنسے 21 ماہیگیروں کو بچالیا۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق 15روزقبل شکارکے غرض سے کراچی فش ہاربرسے روانہ ہونے والے ماہی گیرکھلے سمندرمیں چورنا پہاڑی کے مقام پرکشتی کا انجن خراب ہونے کے باعث پھنس گئے تھے ۔



انجن میں خرابی سے کشتی میں پانی جمع ہونا شروع ہوگیا تھا ۔ کشتی میں 15سے 20لاکھ روپے مالیت کی پکڑی گئی مچھلی بھی موجود تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا عملہ موقع پرپہنچا اور کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ماہی گیروں کو باحفاظت ساحل پرمنتقل کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.