تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 جون 2012
وقت اشاعت: 13:11

ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، کوئٹہ چمن شاہراہ بند ، مسافر پریشان

اے آر وائی - چمن میں مشتعل افراد نے گڑنگ ایف سی چیک پوسٹ پر اہلکاروں کے رویے کے خلاف ٹائر جلا کر کوئٹہ چمن شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردیا۔



ذرائع کے مطابق چیک پوسٹ پر ایف سی اہلکاروں نے چمن تک خوردنی اشیاء پہنچانے والے ٹرکوں کو روکا اور ان سے مبینہ طور پر رقم کا مطالبہ کیا جس پر مشتعل افراد نے احتجاجا شروع کیا۔ کوئٹہ چمن شاہراہ کی بندش کے باعث سیکڑوں گاڑیاں اور بسیں پھنس گئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.