14 جون 2012
وقت اشاعت: 15:36
رحیم یار خان:پسند کی شادی کا تنازعہ، تین افراد قتل
اے آر وائی - پسند کی شادی پر ایک ہی خاندان کے تین افراد قتل ایک شدید زخمی علاقہ میں شدید خوف وہراس پایا جا رہا ہے۔
رحیم یارخان کے علاقہ بستی کہور سے تعلق رکھنے والے عمران نے اپنی خالہ زاد سے پسند کی شادی کی تھی جس کا لڑکی کے گھر والوں کو رنج تھا ،پسند کی شادی کو کئی ماہ گزر گئے گزشتہ شب لڑکی کے گھر والوں نے پسند کی شادی کر نےو الے عمران کے بڑے بھائی بابر کو فائر مار کر قتل کر دیا ،جس کی تدفین کے دوران مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر دی،جس کے نتیجہ میں گزشتہ شب قتل ہونےو الے بابر کا باپ اور چچا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
وقوعہ پر پولیس دو گھنٹے دیر سے پہنچی ،علاقہ میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے ،پولیس نے مخالف پارٹی کا ایک شخص جاوید گرفتار کر لیا ہے جبکہ اہل علاقہ کے مطابق قتل ہو نےو الے افراد کی تعداد پانچ ہے ،مگر پولیس ذرائع اس کی تصدیق نہیں کر رہے۔