تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 جون 2012
وقت اشاعت: 20:12

کراچی میں فائرنگ سے چار افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ سے چار افراد جاں بحق جبکہ ملیر میں پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو مارا گیا ۔ رامسوامی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پینتیس سالہ عبدالرؤف جاں بحق ہوگیا ۔



پریڈی کے علاقے تبت سینٹر کے قریب آٹو پارٹس مارکیٹ میں واقع دکان پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پچیس سالہ تاجر سہیل علی جاں بحق ہوگیا جبکہ تیس سالہ اسد زخمی ہوا۔ واقعہ کے بعد تاجروں نے احتجاجاً دکانیں اور کاروبار بند کردیا اور ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مشتعل افراد نے پتھراؤ کرکے کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے ۔ احتجاج میں شریک افراد نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔



لیاری مرزا آدم گوٹھ میں فائرنگ سے پینتالیس سالہ شاہد جان کی بازی ہار گیا۔ گارڈن میں نامعلوم افراد نے سوزوکی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ بیٹا زخمی ہوئے بعد میں بیٹے نے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا۔ مقتول کی شناخت کامران کے نام سے ہوئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.