14 جون 2012
وقت اشاعت: 20:39
کراچی: جیل میں موبائل فون پکڑ لئے
اے آر وائی - کراچی سینٹرل جیل میں قیدیوں تک پہنچانے کیلئے لائے گئےموبائل فون، چارجر اور منشیات پولیس نے تحویل میں لےلیں۔ سینٹرل جیل کراچی میں جاری ہےترقیاتی کام، جیل کے وارڈ نمبر اٹھارہ میں تعمیری کاموں کیلئےاینٹین، بجری اورسیمنٹ جیل کےاندر بھیجی جارہی ہے۔
شرپسند ذہنوں نے موقع سے فائدہ اٹھایا اورتیار کیا ممنوعہ اشیاء جیل کے اندر پہنچانے کا منصوبہ۔ ان اشیاء میں شامل تھا موبائل، چارجر ، بیٹریاں اورمنشیات۔ جرائم پیشہ افراد نے پانچ موبائل فون، چار موبائل چارجر، اٹھارہ بیٹریاں اورڈھائی سو گرام چرس سیمنٹ اوربجری میں چھپا کرجیل کےاندر بھیجنے کی کوشش کی۔ لیکن پولیس نے دکھائی پیشہ وارانہ پھرتی اورممنوعہ سامان قیدیوں تک پہنچنے سےپہلے ہی پکڑ لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ موبائل اور چرس سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والےقیدیوں کوپہنچایاجارہا تھا۔پولیس کے مطابق مزیدتفتیش کی جاری ہے۔