14 جون 2012
وقت اشاعت: 22:10
کراچی: نجی بینک سے ڈاکو پچیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار
اے آر وائی - کراچی کے علاقے گلبرگ میں واقع نجی بینک سے مسلح ڈاکو پچیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ گلبرگ دس نمبر میں واقع نجی بینک میں پانچ مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور بینک کے عملے اور کھاتہ داروں کو یرغمال بنا کرپچیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے بینک پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کاجائزہ لیا جائے گا اور گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہے۔