15 جون 2012
وقت اشاعت: 10:10
کراچی، پولیس اہلکار سمیت 2افراد قتل، ہلاکتوں کی تعداد9ہوگئی
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔جہانگیر روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مکینوں نے شدید احتجاج بھی کیا۔
پولیس کے مطابق سائٹ میٹروول کے علاقے پٹھان کالونی میں نامعلو م افراد نے فائرنگ کرکے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے پولیس کانسٹیبل عبدالقیوم کو قتل جبکہ اس کے پڑوسی کو زخمی کردیا ۔مقتول اہلکار سائٹ بی تھانے میں تعینات تھا۔
جہانگیر روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ،واقع کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا۔عبدللہ کالج کے قریب بھی فائرنگ کے واقع میں زخمی ہوا۔