15 جون 2012
وقت اشاعت: 12:27
کراچی: گلبرگ میں بینک ڈکیتی،ڈاکو 25 لاکھ لوٹ کرفرار
اے آر وائی - کراچی کے علاقے گلبرگ میں واقع نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران مسلح ڈاکو پچیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ گلبرگ دس نمبر میں واقع نجی بینک میں پانچ مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور بینک کے عملے اور کھاتہ داروں کو یرغمال بنا کرپچیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس حکام بینک پہنچے اور شواہد اکٹھے کئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکووٴں کی شناخت کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کاجائزہ لیا جائے گا ۔