15 جون 2012
وقت اشاعت: 18:52
آشیانہ کی تعمیر: ملک ریاض نے پیسے خود خرچ کیے،شہبازشریف
اے آر وائی - لاہور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آشیانہ کی تعمیر کے لیے ملک ریاض سے پیسے لیے نہیں بلکہ انہوں نے خود خرچ کیے۔
کاچھا میں سبزی اور فروٹ منڈی کے سنگ بنیاد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ آشیانہ کی تعمیر کے لیے رفیق حبیب کمپنی نے سب سے کم بولی دی اس لیے انہیں ٹھیکہ دیا گیا ہم نے پنجاب کے عوام کے اربوں روپے بنائے ہیں ایک روپیہ بھی ضائع نہیں کیا ۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ایک ارب چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے قائم ہونےوالی سبزی منڈی چھ ماہ میں مکمل کر لی جائے گی جس میں کوٹ لکھپت کے بیوپاریوں کو ترجیحی بنیادوں پر دوکانیں الاٹ کی جائیں گی۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ وزیر اعلی پنجاب کو ماموں بنا گئی اور وزیر اعلی کے جاتے ہی سنگ بنیاد کی تختی اوردیگر سامان اتار کر لے گئے اتار کر لے گئے۔