15 جون 2012
وقت اشاعت: 20:44
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری
اے آر وائی - کراچی ایک بار پھر رہا دن بھر ٹارگٹ کلنگ کی نظر۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد کو دھونا پڑا جان سے ہاتھ۔ لیاری کے علاقے دھوبی گھات سے ایک لاش برآمد ہوئی جسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا۔
کورنگی نمبر میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص چل بسا۔۔۔پی آئی بی کالونی میں بھی ایک شخص ہوا گولیوں کی نظر۔ رام سوامی میں شر پسندوں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سہراب گوٹھ، لیاقت آباد اور قصبہ کالونی میں بھی فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
دوسری جانب ایس آئی یو پولیس نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے چودہ ارکان کو حراست میں لیا۔ ایس ایس پی خرم وارث کے مطابق ملزمان بھتہ خوری ، قتل اور دیر میں میں بھی فورسز پر حملے میں ملوث ہیں۔ ملمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا۔