تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 جون 2012
وقت اشاعت: 22:15

سیالکوٹ: چائے والے کو ملا 67 لاکھ کا گیس بل

اے آر وائی - گیس ملے نہ ملے لیکن بل تو ادا کرنا پڑے گا، وہ بھی سیکڑوں ہزاروں کا نہیں، پورے سڑسٹھ لاکھ روپے کا۔ ایسا ہی کچھ ہوا سیالکوٹ میں چھوٹا سا ہوٹل چلانے والے خالد کے ساتھ۔



سیالکوٹ کے علاقے ریلوے روڈ پر اس چھوٹے سے ہوٹل کا مالک خالد محمود جیسے تیسے خرچہ پورا کررہا ہے۔ خالد اوراس کے ہوٹل پر آج صبح اس وقت بجلی گری جب اسے ہوٹل کے گیس کنکشن کا بل موصول ہوا۔ کیونکہ سوئی نادرن گیس نے ہزاروں یا سیکڑوں کا نہیں پورے سڑسٹھ لاکھ روپے کا بل بھیج دیا تھا۔ خالد محمود اپنا مسئلہ لے کر سوئی گیس دفتر گیا۔



لیکن سوئی گیس افسران نے اسے ٹکا سا جواب دے دیا۔ خالد محمود نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بل ادا نہ کیا تو خدشہ ہے اس کے ہوٹل کا گیس کنکشن ہی نہ کٹ جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.