تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 جون 2012
وقت اشاعت: 22:43

ملک ریاض کےانٹرویو کے پس پردہ ہاتھ سامنے لائے جائیں،رانا ثنا

اے آر وائی - وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ خان نے مطالبہ کیا ہے کہ قوم عدلیہ کو بدنام کرنے والے ٹی وی اینکرز کو منطقی انجام تک پہنچتے دیکھنا چاہتی ہے۔ پنجاب اسمبلی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف سازش کے تمام کردار بے نقاب ہونے چاہیں۔



انہوں نے کہا کہ ملک ریاض کے انٹرویو کے پس پردہ ہاتھ بھی سامنے لائے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافی ایسے اینکرز کا محاسبہ کریں۔ جن کا کارکن صحافیوں سے کوئی تعلق نہیں۔ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ وکلا اور صحافی میں کچھ لوگ ہیں جن کا احتساب ہونا ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.